کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رااناکی ہدایت پر ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے تحصیلدار دچھن محمد یونس زرگر کے ہمراہ تحصیل دچھن کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران ایس ڈی ایم نے عوامی مسائل سنے اوربعض مسائل کوموقعہ پرحل کیاگیا۔اس کے علاوہ عوامی مسائل ازالہ کیمپ کے دوران 180 پی آرسی سرٹیفکیٹ،20 آر بی اے سرٹیفکیٹ، 45 آمدنی سرٹیفکیٹ اور 08 قانونی وارث سرٹیفکیٹ جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹرجاویداقبال نے تحصیلداردچھن کے ہمراہ عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے تحصیل دچھن کادورہ کیااوروہاں دربارمنعقدکرکے لوگوں کی پریشانیوں کوسنا۔کیمپ کے دوران تحصیلداردچھن محمدیونس زرگرنے رہائشی مستقل باشندوں کے حق میں مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ .180پی آر سی سرٹیفکیٹ ،20آر بی اے سرٹیفکیٹ، 45آمدنی اور8 قانونی وارث سرٹیفکیٹ لیا۔اس کے علاوہ ایس ڈی ایم مڑواہ نے اسکولوں اور سرکاری دفاتروں کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے ملازمین کوہدایت دی کہ وہ فرائض منصبی کوتندہی سے انجام دیں اورغفلت برتنے پرسخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناایس ڈی ایم نے عوامی شکایت ازالہ کیمپ کے دوران لوگوں کومسائل کوسناجس میں مختلف محکموں کے افسروں، نمبرداروں اورچوکیداروں نے مسائل اجاگرکیے۔اس دوران بعض مسائل کاموقعہ پرازالہ کیاگیااوردیگرمسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔