سرینگر//ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ ایس جے ایم گیلانی کے والد بزرگوار سید محمد اسلم گیلانی المعروف فرحت گیلانی منگل کی رات دس بجے اپنی رہائش گاہ واقع ہمہامہ بڈگام پر انتقال کر گئے ۔ زندگی کے آخری لمحات میں اُن کے سبھی نزدیکی رشتہ دارموجود تھے۔ مرحوم اپنے پیچھے پسماندگان میں اہلیہ ،تین بیٹیاں ،تین بیٹے اور ان کے اہل خانہ کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ مرحوم کو آج آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاجائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن کے پیش نظر کوئی تعزیتی مجلس نہیں ہوگی اور تمام رشتہ داروں ،دوست و احباب اور بہی خواہوں سے کہاگیا ہے کہ وہ کورونا لاک ڈاﺅن کی بندشوں پر عمل پیرا رہ کر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔
ایس جے ایم گیلانی کو صدمہ ،والد انتقال کر گئے
