سرینگر//پی ڈی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 20 کارپوریٹروںنے پی ڈی پی میں شمولیت کی ۔منگل کو یہاں پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 20 کارپوریٹروںنے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر پی ڈی پی نائب صدر عبدالرحمان ویری نے ان کارپوریٹروں کی پی ڈی پی میں شمولیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زمینی سطح پر پارٹی مضبوط بنے گی ۔پارٹی ضلع صدر محمد خورشید عالم نے کہا کہ کارپوریٹروںکی شمولیت سے پی ڈی پی سرینگر میونسپل کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور ابھر آئی ہے۔اس موقعہ پرپارٹی کے سینئر لیڈران محمد اشرف میر ،آسیہ نقاش ،نور محمد،ڈاکٹر علی محمد ،اعجاز قریشی بھی موجود تھے ۔