سرینگر// محرم الحرام کے سلسلے میںسرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پیر زادہ حفیظ اللہ نے کل آفیسران کے ہمراہ شہر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے جڈی بل میںمیر شمس الدین عراقی کی زیارت کے کیلئے فوری طور نیا گیٹ لگانے کی ہدایت دی۔انہوں باغوان پورہ اور حسن آباد میں امام بارڈوں کے گرد و نواح میں صحت و صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کو بیکار پڑی سٹریٹ لائٹس کو بدلنے کی ہدایت دی۔انہوں نے حضرت بل اور لال بازار کا بھی دورہ کیا ۔کمشنرنے ملازمین پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران لوگوں خصوصاً شیعہ برادری والے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے ہمہ جہت خود کو وقف رکھیں ۔