ایس ایس پی کا آفیسران کیساتھ اجلاس

پونچھ//ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار(آئی پی ایس ) کی سربراہی نے پولیس تھانہ پونچھ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ایس پی نے کوویڈ 19 ویکسی نیشن میں پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق قابل قدر معلومات فراہم کرتے ہوئے تمام افسران کو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔آفیسر موصوف نے سائبر کرائم کی مہارت ، قانون آرڈر ، سمارٹ پولیسنگ کے حوالے سے پولیس افسران کو اہم جانکاری دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجلاس میں شریک تمام افسران اپنے کام کو عبادت سمجھ کر انجام دیں گے۔