جموں//جموں،کشمیرلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ایس آراو333 ،مورخہ 02اگست 2018 کے جاری ہونے پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جموں ،کشمیر،لداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کی عرصہ درازسے اُجاگرکی گئی مانگوں بشمول پے اناملیز میںانتظامیہ کی جانب سے مختلف سطحوں پر تبدیل /ترمیم کی گئی ہے جوکہ ریاست کے کلریکل ملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی ہے۔اس موقعہ پر ایس آراو 333کوکلریکل ملازمین کے ساتھ بھدامذاق قراردیتے ہوئے 6 اگست 2018کوایک روز ہ ماس کیجول لیورکھنے کافیصلہ لیاگیا۔اس دوران جموں کشمیرلداخ آل ڈیپارٹمنٹس سٹاف ایسوسی ایشن کے لیڈر بابوحسین ملک نے جہاں ایس آراو 333پرتحفظات ظاہرکئے وہیں ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاستی گورنر کاکلریکل ملازمین کی دیرینہ مانگوں کوتسلیم کرنے کیلئے شکریہ بھی اداکیا۔ اانہوں نے کہاکہ مختلف کیڈروں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے تحفظات ہیں۔انہوں نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمارے تحفظات کودورکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ایس آراو 333 میں ترمیم کرکے کلریکل ملازمین کے ساتھ ہوئی ناانصافی کاازالہ کیاجائے۔اس موقعہ پر میڈیاسے بابوحسین ملک اور روی سنگھ بھائو نے خطاب کیا۔اس موقعہ پرسکبھیرسنگھ ،بھارت بھوشن،کوتوال ،مدن ،میناکشی ،یش پال شرما، انل مہتہ ، روی کمار، ارون کمار ،آشیش شرما ،برجیش مہتہ، پرکاش سنگھ ،تلک راج، روہت جارج،سیوا رام، راٹھور ۔نریش کمارکرپال سنگھ،اوتارکرشن ،راجندرسنگھ انل سلاتھیہ ،راکیش دتہ ،ہرویندرسنگھ ،وکاس گپتا اوروکاس شرمابھی موجودتھے۔