عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ہندوستان نے پیر کو ایران میں اپنے شہریوں کیلئے اپنا انتباہ دہرایا کہ وہ ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں اور ٹرانسپورٹ کے دستیاب ذرائع سے خطے سے باہر نکلیں۔یہ ایڈوائزری خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے پیش نظر آئی ہے۔فوری ایڈوائزری میں، ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے تمام ہندوستانی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے گریز کرنے کے لئے اپنے پہلے کے مشورے کا اعادہ کیا۔
ایکس پر ایڈوائزری میں کہا گیا، “خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے پیش نظر، سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کرنے کے لیے اپنے پہلے کے مشورے کا اعادہ کرتا ہے۔”اس میں کہا گیا ہے کہ “موجودہ ہندوستانی شہریوں کو ایران میں موجود ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ملک سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔”پیر کو اسرائیل نے تہران کی جانب سے میزائل فائر کے جواب میں وسطی اور مغربی ایران کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے۔7 اپریل کو ہندوستان نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایران میں اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں تک جہاں کہیں بھی رہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایرانی اہداف پر حملوں کے بعد جب تنازع شروع ہوا تو طلبا سمیت تقریباً 9,000 ہندوستانی ایران میں تھے۔ اب تک تقریباً 1,800 ہندوستانی ہندوستان واپس جا چکے ہیں۔