تہران // ایران میںکو سماجی، سیاسی اور معاشی نانصافیوں کے خلاف عوامی انتفاضہ جاری رہی۔ ایران میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا آج 9 واں دن تھا۔اطلاعات کے مطابق ایران میں انتفاضہ کارکن نے جمعہ الغضب برائے شہیدء ‘ منا نے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے ایرانی پولیس کے ہاتھوں 22 مظاہرین سمیت 50 افراد کے ہلاکت کی شدید مذمت کی۔سوشل میڈیا پر کارکنوں نے نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔ ۔ایران کے ضلع آذر بائیجان کے مرکزی شہر تبریز میں ’ٹراکٹرسازی گراؤںڈ‘ میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا امکان ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق تبریز میں احتجاجی جلوس نکالنے سے روکنے کے لیے حکومت نے شہر کو دوسرے علاقوں اردبیل، ارومیہ اور خوی سے ملانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ پولیس اور فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ادھر دوسری جانب سوشل میڈیا پر ملک میں نو روز سے جاری عوامی انتفاضہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔