دوبئی / تہران ایران کے دارالحکومت، تہران، سے 66 مسافر وں کو لے کر جنوب مغربی شہر یہسوزکی طرف پرواز کرنے والا ایک طیارہ آج سمیروم شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ میں طیارہ کے عملہ سمیت تمام 66 مسافروں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ یہ اطلاع سرکاری ٹیلی ویژن، 'پریس ٹی وی' نے ہوائی جہاز کے ترجمان کے حوالہ سے فراہم کی ہے ۔ ایک ٹیلی ویژن صحافی کے مطابق، آسمان ایئر لائنز کے پبلک ریلیشنز کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ پر سوار تمام افراد بدقسمتی سے موت کے شکار ہو گئے ۔ حالانکہ ، انہوں نے اس اطلاع کے ذارئع کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہے ۔ دریں اثنا، 'اسنا'نے ہنگامی سروس کے ترجمان مجتبی خالدی کے حوالے سے بتایا کہ آسمان ایئر لائنز کا ایک طیارہ سمیروم شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔