بیروت//ایران کے صدر حسن روحا نی اور بنیاد پرست حریف ابراہیم رئیسی کو مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے منظوری مل گئی جبکہ سابق صدر محمود احمدی نژادصدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے ۔مقامی میڈیا نے کہا کہ جمعرات کو یہ فیصلہ گارجین کونسل نے کیا ہے ۔ 19 مئی کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے انہیں حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے منع کیا تھا۔ملک کا اعلی قانون ساز ادارہ گارجین کونسل آف دی کانسٹی ٹیوشن نے کہا کہ اس نے جمعرات کو امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی تھی اور وزارت داخلہ اتوار کو ان کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ اس سے قبل مسٹر احمدی نژاد نے اگلے ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔حسن روحانی کے صدرکے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے سخت گیر مؤقف رکھنے والے محمود احمدی نژاد 2005 اور 2013 کے درمیان دو بار صدر