تل ابیب//تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی فوج نے دعویٰ کی ہے کہ گذشتہ رات ایران کی سپاہ پاسداران کے اہلکاروں نے گولان کے پہاڑی سلسلے پر میزائل فائر کیے ہیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران کے اہلکاروں نے اسرائیلی علاقے میں گذشتہ رات 20 میزائل فائر کیے ہیں، اسرائیل کی دفاعی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو تباہ کردیا تھا تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔اسرائیلی دفاعی فوج کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی افواج کی مذکورہ علاقے میں سپاہ پاسداران کی غیر معمولی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے دفاعی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی ایرانی خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے حملے کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی گذارش کردی گئی تھی۔