ایجیک جموں کا ڈویژنل کمشنر دفتر کے باہر احتجاج

  جموں//ریاست کے سرکاری ملازمین نے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں کے جھنڈے تلے اپنے مانگوں کے حق میں جموںمیںڈویژنل کمشنر جموں کے دفتر کے باہر احتجا ج کیا ۔ اپنی مانگوں کودوہراتے ہوئے  ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں نے رہبر تعلیم سکیم کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی اورسروشکھشا ابھیان اوررمسا سکیموں کے تحت تقررکئے گئے ملازمین کی مستقلی کیلئے مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ملازمین نے انتظامیہ پر الزام لگایاہے کہ اساتذہ کی موجود ہ صورتحال بہت کافی تنگ دست ہے یہاں تک کہ پوری طرح سے بکھمری کے شکار ہیں۔کمیٹی کے پریس سیکرٹری  رویندر سنگھ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ  رہبر تعلیم کے تحت جن اساتذہ کی وادی کشمیر کے علاوہ ریاست کے دیگر مقامات پر اپنے بخوبی خدمات انجام دے کر مستقل ہوئے ہیں ، کو 7ویں پے کمیشن کی تنخواہوں سے محروم رکھا گیاہے۔ریاستی گورنر این این ووہرا سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری گنیش کھجوریہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر بھرتی بورڈ کے ذریعہ تقرر کئے گئے اساتذہ کو بھی ساتویںپے کمیشن سے محروم رکھاگیاہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر جموں کو ریاستی گورنر کے نام پر مکتوب کے ساتھ میمورنڈم بھی پیش کیا۔ احتجاج کرنے والے ملازمین میں گنیش کھجوریہ‘امریکھ سنگھ‘ این ایس جموال‘ جگدیش شرما‘ سریندر رادھوترہ‘جنک راج چودھری‘ للت پنڈتا‘کلدیپ شرما ‘یوگراج سلاتھیہ‘درشن شرما‘ونودشرما‘ٌسبھاش شرما‘راجیشورسمبیال‘سریندرشرماٌانل دوبے‘ کلدیپ بنڈرال ‘ شانتی سروپ‘شنکر سنگھ‘سوشیل شرما‘دیویندر سنگھ ‘اتم شرما‘راجندرسنگھ‘جتیندرسنگھٌبھارت بھوشن شامل تھے۔