Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

ایجیک بھی بنک ملازمین کی حمایت میں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر //ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ عبدالقیوم وانی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر بنک کو پبلک سیکٹر ادارہ بنانے کافیصلہ نامناسب۔  انہوں نے کہاکہ ایجیک اس خودمختار اثاثے کی حفاظت اور فیصلہ واپس لینے کیلئے جموں وکشمیر بنک کے ملازمین کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرے گا ۔ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایجیک کا ایک ہنگامی اجلاس صدر عبدالقیوم وانی کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں حکومت کے فیصلے جس میں جے کے بنک کوپبلک سیکٹر ادارہ بنانے کا اعلان کیا گیا،کے موضوع پر بحث کی گئی ۔ اجلاس میں موجود تمام لیڈران نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی کہ لوگوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لیا جائے کیونکہ اس سے جموں وکشمیر بنک کی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداقیوم وانی نے کہا کہ ریاست میں پہلے سے ہی قائم پبلک سیکٹر اداے سیاسی اور باہمی مداخلت کی وجہ سے ابتدا سے ہی بدترین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے ایک درجن کے قریب ادارے نہ صرف خستہ حال ہیں بلکہ بند ہونے کی دہلیز تک پہنچ گے ہیں جبکہ ان اداروں میں کام کر رہے ملازمین بھی سخت پریشانی اور فاقہ کشی کا شکار ہیں اور برسوں سے وہ تنخوائوں سے بھی محروم ہیں اور اب جموں وکشمیر بنک کو پبلک سیکٹر اداہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے یہ بنک تباہ ہو جائے گا ۔۔وانی نے کہا کہ ہمارے پبلک سیکٹر یونٹوں میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور لوگوں خدمت کرنے کے بڑی صلاحیت موجود ہے اور یہ تب ممکن ہے جب حکومت بہتر ہو گی ۔انہوں نے حکومت پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بنک کو پبلک سیکٹر ادارہ بنانے سے پہلے اُن خستہ حال اور بیمار یونٹوں کو بحال کرنے کا فیصلہ لیا جانا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بنک ریاست کے لوگوں کو اجتماعی اثاثہ ہے اور ریاست کے 5ہزار ملازمین بنک کے اہم اسٹیک ہولڈرزہیں لہذا ایجیک اس خودمختار ادارے کی حفاظت اورلوگوں کے مفاد کیلئے آل انڈیا جموں وکشمیر بنک کے آفیسران او ر ملازمین ایسوسی ایشن کی مدد کرنے کیلئے یہ اخلاقی زمہ داری محسوس کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بنک کی ترقی اور خود مختار ی کو محفوظ رکھنا ہر سطح پر ضروری ہے ۔وانی نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک ،مشیر بی بی ویاس ، خورشید احمد گنائی ، کے وجے کمار ، کے کے شرما ، کے علاوہ چیف سکریٹری بی وی آر سبھرمنیم ، پرنسپل سکریٹری خزانہ نوین چودھری سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں اور بنک ملازمین کی خواہشات کے مطابق اس فیصلے پر ازسر نو دوبارہ غور کریں ۔انہوں نے جموں وکشمیر بنک کے چیئرمین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی سرکار سے اپیل کریں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے ۔اجلاس میں ایجیک لیڈر فیاض احمد شبنم ، خورشید احمد بٹ ، حاجی بشیر احمد ، شبیر احمد لنگو ، عبدالسلام راجپوری ، منظور احمد پانپوری ، سجاد احمد پرے ، فاروق احمد خان ، خالد محمود خان ، سید وجاہت دورانی ، نذیر احمد خان ، ملک فاروق ، میر نذیر ، ڈاکٹر منظور ،لطیف احمد ملک ، گنجش کھجوریہ ،محمد افضل بٹ ، محمد اکبر خان ، محمد رفیق راتھر م میر فیاض ، پیر نصیر احمد ، شبیر احمد بٹ کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صنعت، تجارت و مالیات

لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ذائقوں کاجشن بریانی خوانچہ فروشوں سے لیکر ریستوران تک دستیاب

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ میں آڈِٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ غیر تسلی بخش جوابات کا سخت نوٹس

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بانڈی پورہ میں کیپیکس منصوبے کی تشکیل ۔41کروڑ روپے سے زائد مختص

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?