آدیس ابابا// ایتھوپیا کے شمالی علاقہ امہارا میں جولائی سے اب تک ہونے والی خونریز جھڑپوں میں کم از کم 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے دی۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفترکے ترجمان مارٹا ہرٹادو نے پریس بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو موصولہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ علاقہ امہارا میں جولائی سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو موصولہ رپورٹس بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں حکام کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں امہارا علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے بعد سے اب تک 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔