Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ایئرفورس سٹیشن جموں میں ڈرون حملوں کے بعدپولیس متحرک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 5, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE

لوگوں کو ڈرون کی نقل و حرکت دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کرنے کی تاکید 

جموں//جموں میں ڈرونز کے گردش کرنے کے پراسرار سلسلے کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی علاقوں کے لوگوں میں ڈرونز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا شروع کر دی ہے ۔ضلع سانبہ کے سرحدی علاقوں میں اتوار کو جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک بیداری تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس دوران لوگوں کو عملی طور پر یہ دکھایا گیا کہ ڈرون کیسے ہوتے ہیں اور فضا میں کیسے اڑائے جاتے ہیں۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس موقع پر کہا’’پچھلے ہفتے ہم نے ڈرونز کی کافی زیادہ نقل و حرکت دیکھی۔ یہ ہمارے لئے ایک نیا چیلنج ہے ۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمیں لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے ‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’ہم نے آج یہاں چچوال گائوں میں لوگوں سے ایک میٹنگ کی۔ ان کو ہم نے عملی طور پر دکھایا کہ ڈرون کیا چیز ہوتی ہے اور یہ فضا میں کیسے اڑایا جاتا ہے ۔ ہم نے لوگوں سے کہا کہ جب بھی آپ ایسی کوئی چیز فضا میں دیکھیں تو جلد از جلد پولیس کو مطلع کریں تاکہ کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے‘‘۔ایک اور پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس نقصان سے بچنے کے لئے ہم نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم نے یہاں پر 25 تا 30 گائوں سے لوگوں کو بلایا تھا اور ان کو عملی طور پر دکھایا کہ ڈرونز کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کا زیادہ تر استعمال رات کے وقت کیا جا رہا ہے‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’ہم نے لوگوں سے کہا کہ جب بھی وہ ایسی کوئی چیز فضا میں دیکھیں تو جلد از جلد سکیورٹی فورسز کو مطلع کریں۔ ہم نے ان کو ایک چھوٹا ڈرون دکھایا لیکن حملوں کے لئے جن ڈرونز کا استعمال کیا جاتا ہے وہ بڑے ہو سکتے ہیں‘‘۔بتا دیں کہ جموں میں واقع دفاعی تنصیبات کے نزدیک گذشتہ چند روز سے ڈرونز گردش کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔جموں ایئر فورس سٹیشن پر گذشتہ ہفتے ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف اہلکار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپی ہے جو اس تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں ایئر فورس سٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کے پیش نظر تمام اہم تنصیبات اور جگہوں کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

تازہ ترینجموں

امرناتھ یاترا: جموں پہنچنے والے عقیدت مند سیکورٹی اور سہولیات سے مطمئن

June 30, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

June 30, 2025
جموں

ادھم پور میں امرناتھ یاترا سے قبل موک ڈرل کا انعقاد

June 29, 2025
جموں

منرل سپروائزر راجوری معطل

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?