لکھن¶//راہل گاندھی کے کانگریس صدر بننے کی چل رہی بات چیت کے درمیان اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک کو کانگریس سے آزاد کرنے میں اور آسانی ہو جائے گی۔مسٹر یوگی نے یہاں ایک نیوز چینل کے پروگرام میں کہا کہ باتیں سننے میں آرہی ہیں کہ مسٹر گاندھی کو کانگریس کا صدر بنایا جا رہا ہے . ان کے کانگریس کا صدر بنائے جانے سے قبل وہ اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں، لیکن یہ بھی طے ہے کہ ان کے صدر بنتے ہی چیلنجز ختم ہو جائیں گے اور ملک کو کانگریس سے نجات دلانے میں کافی آسانی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دوران رام سیتو کو توڑنے کے سلسلہ میں رام اور راون کے وجود پر ہی سوال اٹھایا گیا تھا۔ رام اور راون کے وجود پر سوال اٹھانے والے اب گجرات انتخابات میں مندر -مندر بھٹک رہے ہیں. اچھا ہے ، راہل گاندھی کو مندروں میں ہی جانے سے شاید عقل آجائے .انہیں تو مندروں میں بیٹھنا بھی نہیں آتا. وشوناتھ مندر وارانسی میں ان کے بیٹھنے کے طریقے پر پجاری کو ٹوکنا پڑا تھا۔یو این آئی