اہلکاروں کی ہلاکت

 سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پلوامہ ڈسٹرکٹ پولیس لائین پر حملے میں جموں و کشمیر پولیس و سی آر پی ایف کے8 جوانوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دہائیوں کے تشدد سے ریاست کا سماجی تانا بانا بکھر کر رہ گیا ہے ۔ اور اقتصادی ، تعلیمی اور دیگر اہم شعبوں کو کافی نقصان پہنچا اور انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے حملے میں مارے گئے دونوں اداروں کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔