اگلے 10 دنوںکیلئے ’بے ترتیب ‘موسم کی پیش گوئی | مختصر دورانیہ تک ہلکی بارشیں ہونگی، بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں

سرینگر// محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز جموں و کشمیر میں اگلے 10 دنوں کے لئے "بے ترتیب" موسم کی پیش گوئی کی ہے جس میں بدھ (رات) سے جمعرات تک جموں و کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش یا اونچائی پر  فروری 18 تا 19 تک برفباری کے "مختصر دورانیہ" کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ نے کہا کہ15 سے 21 فروری کے دوران موسم بے ترتیب (عام طور پر ابر آلود اور کبھی کبھی دھوپ) رہنے کا امکان ہے اور 15 (رات) سے 16 اور فروری 18 اور 19فروری کے دوران جموں و کشمیر کے بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش/برفباری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگلے 10 دنوں تک کسی بڑی بارش اور برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے‘‘۔دریں اثنا، اتوار کو وادی کشمیر اور لداخ میں رات کا درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا۔محکمہ موسمیات نے  بتایا کہ جموں و کشمیر کے موسم گرما کی راجدھانی میں گزشتہ رات کے منفی 3.0  کے مقابلے میںمنفی 2.2 ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.2 کے مقابلے میں کم سے کم 2.6 ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی کشمیر میں کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 تھاجبکہ گزشتہ رات منفی 3.5 تھا۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.1 کے مقابلے میں کم سے کم منفی 6.3 ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 7.8 تھا۔ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.0 کے مقابلے منفی 4.0 ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ریکارڈ کیا گیا ۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ، بٹوٹ میں 2.0 جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ میں گزشتہ رات منفی 15.4 کے مقابلے میں کم سے کم 10.9 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں پارہ منفی 16.0 اور دراس میں  منفی 20.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔