اکھڑا ل میں سیاسی و سماجی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ | پوگل پرستان کو دوحصوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے

رام بن // ضلع رام بن کی تحصیل پوگل پرستان کے صدر مقام اکھڑہال میں جموں و کشمیر میں نئی حلقہ بندی کو لیکرسیاسی جماعتوں اور بیوپار منڈال نے کمیشن کی سفارشات پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاج کے دوران انہو نے اِن سفارشات کو ایک مخصوص جماعت کو فائدہ دینے سے تعبیر کیا ہے۔ سیاسی وسماجی تنظیموں نے کمیشن کی رپورٹ کو توڑ پھوڑ سے تعبیر کیا اور کہا کہ کمیشن ایک تو غیر موزوں وقت میں حلقہ بندی کر عمل کر رہاہے اور پھر عوامی خواہشات کے عین مخالف محض ایک مخصوص جماعت کے اشاروں پر کام رہا ہے جسے کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔احتجاج مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقہ پوگل پرستان کی اپنی ایک شناخت ہے لیکن اِس شناخت کو مٹانے کی سازشیں عروج پر ہیں جو کہ ناقابل ِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا علاقہ کو دو حصوں تقسیم کر رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا۔پورے پوگل کو اسمبلی حلقہ بانہال یا اسمبلی حلقہ رام بن کے ساتھ جوڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا انہیں دو حصوں۔میں تقسیم کسی بھی صورت پر قبول نہیں ہے ۔