اکھنور//اکھنور کانگریس کمیٹی نے انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل کو آرڈنیٹر بننے پر سندیپ سنگھ رسم کی عزت افزائی کی۔اکھنور میں سابق ممبر پارلیمنٹ مدن لال شرما نے کانگریس لیڈروں کی موجودگی میں مبارک باد دی۔اس موقعہ پر سندیپ رسم نے کہا کہ یوتھ کانگریس وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی آگے آ کر کام کرے اور لیڈر بن جائے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی میںنوجوانوں کےلئے دروازے کھلے رکھے ہیں جو سیاست میں شامل ہونا چاہتا ہے اور اپنے علاقہ کےلئے کام کرنا چاہتا ہے وہ کانگریس میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا وہ ایک انجینئر ہیں اور میرے خاندان کوئی بھی سیاست میں نہیں ہے لیکن یوتھ کانگریس کے طریقہ کار سے میں قومی سطح کی کانگریس میں پہونچ گیا ۔انہوں اعزاز کےلئے سابق ممبر پارلیمنٹ مدن لال شرما کا شکریہ ادا کیا۔