جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھنڈارا16ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتداء سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے16ویں روز لنگر کا افتتاح پھول کرشن جی مہاراج بھگوت کتھا کار نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما اور پرشوتم شرمانے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے16ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا ہے کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔پھول کرشن جی مہاراج نے سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے پر ریاست کے عوام کی سراہنا کی۔بھنڈارہ میں شرکت کرنے والوں میں وشال شرما، دیس راج شرما ،رمیش چندر، روہت سینی، اجے کمار،راجیش ورما و دیگران بھی تھے۔