لکھنو// اترپردیش میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے، ”رام رام جپنا، پرایا کام اپنا“۔مسٹر یوگی نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیاحت سے منسلک کئی منصوبوں کا ذکر کیا۔ ان کی تقریر ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا، ”رام رام جپنا، پرایا کام اپنا“۔اکھلیش یادو کا وزیر اعلی یوگی پر تیکھا نشانہ ، رام رام جپنا ، پرایا کام اپنااس سے پہلے بھی ایس پی صدر یوگی حکومت پر دوسری حکومتوں کی اسکیموں کا نام بدل کر سہرا لینے کا الزام لگا چکے ہیں۔