جموں//جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی ایک اطلاع کے مطابق یکم ستمبر 2020 ء کو صبح 12 بجے تک اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے1,90,021 درخواستیں جمع کروائی گئیں۔اِطلاع میں مزید کہا گیا ہے کہ جے کے ایس ایس بی کے آن لائن پورٹل پر اکاؤنٹس اسسٹنٹ اسامیوں کے لئے درخواست جمع کروانا بند ہو گیا ہے۔ جے کے ایس ایس بی نے بتا یا ہے کہ بینکوں / ادائیگی گیٹ وے کے زیر التواء ادائیگی کی تصدیق کے سبب حتمی تعداد میں اِضافہ ہوسکتا ہے۔جے کے ایس ایس بی نے مطلع کیا کہ اُمیدواروں کی مستقل درخواست کے پیش نظر ، ان اُمیدواروں کے لئے ایڈٹ آپشن 5 ستمبر 2020ء تک کھلا رہے گاجنہوں نے درجہ چہارم اور اکائونٹس اسسٹنٹ ( پنچایت) اَسامیوں کے لئے سروسز سلیکشن بورڈ کے آن لائن درخواست پورٹل www.ssbjk.org پر درخواستیں دی ہیں۔جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 ء کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اَسامیوں کو اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 01آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020 اور اکاؤنٹس اسسٹنٹ (پنچایت) اَسامیوں کو نوٹیفکیشن نمبر 02 آف 2020 ، بتاریخ 06/07/2020 مشتہر کیا تھا۔