Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

اچھی خبریں کہاں گئیں؟

Mir Ajaz
Last updated: April 18, 2024 12:18 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

اس امر کو بھی اب اگر کشمیریوں کی بدقسمتی یا بد بختی قرا دیا جائے تو شائدبے جا نہ ہوگا کہ یہاں اچھی خبروں نے جیسے نہ آنے کی قسم کھائی ہے۔گزشتہ روز منگل کی صبح کو بھی جہلم سانحہ کی جو بُری خبر ملی وہ بھی انتہائی دلسوز اور المناک ہے۔ویسے بھی عرصۂ دراز سے جموں وکشمیر کے لوگ جس صورت حال سے گذرتے چلے آرہے ہیں،اُس دوران جہاںعموماً اچھی خبروں کا قحط پڑا رہا ،وہیں بُری خبروں کا سلسلہ وسیع پیمانے پرجاری و ساری رہا۔خصوصاًنا مساعد حالات کے دوران ہونے والی تباہیوں،بربادیوں،ہلاکتوںاور جبرو زیادتیوں نے جموں و کشمیر کے باشندوں پرجو اَنمٹ نقوش چھوڑ دیئے،وہ ابھی تک مٹ نہیں پائے ہیں۔ پھر آفات ِ سماوی نے بھی زلزلوں،سیلابوں ،طوفانی بارشوں،آندھیوں، برفانی تودے گرنے،زمین دُھنسنےاور پہاڑیاں کھِسکنےکی شکلوں میںجو قہر سامانیاں برپاکیں،اُن کے نشان بھی زائل نہیں ہوپارہے تھے کہ ’کرونا‘ کی شکل میں ایک اور آفت نے دنیا بھر کی طرح جموں و کشمیرمیں قہر برسایا، لوگوں کو رُلایااور تواتر کے ساتھ اس خطہ کے لوگوں کو کسی اچھی خبر کے لئے ترسایا اورتڑپایا۔پھر جب کسی حد تک حالات میں سدھار کی صورت پیدا ہونے لگی اور اچھی خبریں آنے کی اُمید یںجاگنے لگیںتو کشمیری معاشرے میں اس لمبے عرصے کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات نےجس فکری افلاس میں مبتلا کردیا تھا ،اُسکی زوال پذیری بھی سامنے آنے لگی۔خصوصاً معاشرے کی نوجوان نسل کی بگڑی ہوئی صورت حالت نے اچھی خبریں آنے کی اُمیدوںکوکھٹائی میںڈال دیا ہے ،جس کے نتیجے میںاب آئے دن معاشرتی بگاڑ کے تئیں بُری خبروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔چنانچہ پرانے وقتوں میں اس طرح کی خبریں ایک دوسرے تک پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا تھا لیکن اب حال یہ ہے کہ اِدھر بارود میں چنگاری داخل ہوئی،اُدھر سارا منظر سامنے آنا شروع ہوگیا۔ایسا ہی منظر اب روزانہ ہمارے سامنے آرہا ہے۔ اگرچہ اس بگڑی ہوئی صورت حال کے خلاف خلق خدا آواز بلند کر کر کے تھک گئی ہےلیکن بدلائو کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔حالات سے واقف لوگ برسوں سے شور مچا رہے تھے کہ یہ صورت حال معاشرے کو تباہ کردے گی لیکن ہوتا تو وہی ہےجو بد دیانت معاشروں میں ہوتارہا ہے۔ظاہر ہے کہ بددیانتی کی لعنت سے معاشرے کو آج تک نجات نہیںملی اور جہاں بھی نیّت میں فتور ہو تو بے شمار بد اعمالیاں خود ہی سر ابھارنے لگتی ہیں۔ اب یہ سوچنے کا مقام ہے کہ آنے والا وقت ہمیں اور کیسے کیسے منظر دکھاتا ہے۔ چونکہ بات شروع ہوئی تھی کہ یہ اچھی خبروں کو کیا ہوا کہ انہوں نے آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ظاہر ہے جس معاشرے میںحد سے زیادہ منافع خوری ،سرکاری رقومات میں لوٹ کھسوٹ ،رشوت ستانی ،ہیرا پھیری ،بد دیانتی ،بے ایمانی ،جھوٹ ،منشیات کے دھندے ،نقلی ادویات کی فروخت سے جو بہت زیادہ پیسہ حاصل کیاجاتا ہے، وہ پیسہ حرام کاموں پر ہی صرَف ہوتا ہے اور قدرتی امریہ ہے کہ جس معاشرے میں بے ایمانی عام ہو،اُس میں بُرائیاں خود بخود جنم لیتی ہیں۔گویامعاشرے میں انصاف اور ایمان کا بنیادی جذبہ مفقود ہوا ہے، فقط خرابیوں کو تقویت مل گئی ہےاوراہلِ وادی بُرائیوں اور خرابیوں کے باعث تیزی کے ساتھ تہذیبی اور ثقافتی جارحیت کے شکنجے میں جا چکی ہے، اس لئے زیادہ تر بُری خبروں کی ہی بھرمار رہتی ہے۔اب ذرا غور کریں کہ آئے دن ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں،جن میں انسانی جانیں تلف ہوتی رہتی ہیں۔ہر معاملے میںقواعد و قانون کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔ منشیات کا کاروبار زوروں پر ہے اور منشیات کے عادی لوگوں کے ہاتھوںاب قریبی رشتوں کا بھی قتل ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح مختلف طریقوں سےاپنے ہی ہاتھوں اپنی جانیں ختم کرنے کا دور بھی چل پڑا ہےاور بھی بہت کچھ ہوتا رہتا ہے جو نہ صرف ہماری تہذیب اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہوتاہے بلکہ ہمارے مذہبی اصولوں کے بھی منافی ہوتا ہے۔اس سب کچھ ہونے کے بعد بھی ہمارے معاشرے کی فکروسوچ بدستور مُفلس اور مُردہ ہے،جس کے نتیجے میں اب ہمارے اندر اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کی ہمت بھی نہیں رہی ہےاور ہر کوئی اس معاملے میں ایک دوسرے کو طعنہ دے کر یا ذمہ دار ٹھہراکر اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتا ہے۔شائد یہی وجہ ہے کہ اب کوئی اچھی خبر مل ہی نہیں پارہی ہےاور بُری خبروں کی بھرمار ہورہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپوارہ میں نوکری گھوٹالہ کیس درج | 2خواتین گرفتار ،جھوٹے سیاسی روابط کا انکشاف
کشمیر
بارہمولہ میں نوجوان غرقآب
کشمیر
شیاما پرسادمکھرجی کو لیفٹیننٹ گورنر کا خراج عقیدت | انضمامِ جموں کشمیر کیلئے جان دی | دفعہ370کے مخالف اورایک قوم ،ایک آئین کے حامی تھے
کشمیر
امر ناتھ یاترا 2025 | 7,200یاتریوں کا تازہ دستہ روانہ | 3جولائی سے ابتک 50000کے درشن
کشمیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?