سرینگر//راولپورہ سے کئی سیاسی کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی کے مرکزی دفتر چرچ لین سونہ وار میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر ملک آفتاب، صوبائی صدر یوتھ خالد راٹھور، صوبائی صدر خواتین ونگ دلشاد شاہین، ریاستی کارڈی نیٹر یوتھ آؤٹ ریچ وصلاحیت سازی پروگرام طارق محی الدین، ضلع نائب صدر سرینگر اعجاز راتھر، ضلع آرگنائزر سرینگر پرویز احمد، صوبائی یوتھ کنوینر شعیب ڈار، یوتھ ضلع صدر سرینگر محسن ظفر شاہ، یوتھ زون کارڈی نیٹر امیرا کدل ابراہیم احمد، صوبائی سیکریٹری خواتین ونگ افروزہ خان اور خواتین ونگ کارڈی نیٹر سرینگر رفیقہ بانو وغیر ہ موجود تھیں۔ اس موقع پر آرام واڑی امیرا کدل سے سابق نیشنل کانفرنس حلقہ سیکریٹری فیاض احمد دھرما نے اپنے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس کے بعد راولپورہ سے قیصر خان، وجاہت میر، محمد عارف چشتی، عبید احمد اور شیخ سہیل احمد نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ نور محمد شیخ نے اِ ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ نوجوان نسل جموں وکشمیر اور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے نظریہ کے ساتھ مین اسٹریم سیاست میں شامل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا’’اپنی پارٹی ایک لازوال سیاسی پلیٹ فارم ہے جو ہر اُس شخص کے لیے کھلا ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا چاہتا ہے‘‘۔
اپنی پارٹی میں کئی سیاسی کارکنوںکی شمولیت
