اپنی پارٹی ضلع اکائی سرینگر میں عہدیداروں کی تقرریاں

سرینگر//اپنی پارٹی نے ضلع سرینگر کیلئے دفتری عہدیداران کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ اِن تعیناتیوں کی پارٹی ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ کی سفارش کی تھی اور اِن کا اعلان پارٹی صوبائی صدر محمد اشرف میر نے صدر سید الطاف بخاری کی منظوری کے بعد کیا ہے۔ہلال احمد شاہ کو ضلع آرگنائزر سرینگر، محمد اشرف ڈار کو زونل کارڈی نیٹر (بٹہ مالو حلقہ)، علی محمد میر کو زونل نائب کارڈی نیٹر بٹہ مالو حلقہ، محمد اشرف میر کو زونل نائب کارڈی نیٹر بٹہ مالو حلقہ، مدثر رشید بزاز سیکریٹری بٹہ مالو حلقہ، امتیاز احاد آرگنائزراور اعجاز احمد کو آرگنائزنگ سیکریٹری بٹہ مالو حلقہ بنایاگیاہے۔ اس دوران بارہمولہ ضلع سے اپنی پارٹی ضلع یوتھ وفد نے گزشتہ روز مرکزی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار سے ملاقات کی۔ وفد میں ضلع یوتھ صدر بارہمولہ، ضلع یوتھ نائب صدر انجینئر عاقب مقبول اور میر طارق شامل تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رنگواڑ بارہمولہ میں کھیل کے میدان کو نوجوانوں کے لئے کھول دیاجائے تاکہ و ہ وہاں پر کھیل سکیں۔ انہوں نے بتایاکہ کھیل کے میدان کو مضافاتی گاؤں چیراڈاری ، اشکورا ، رنگواڑ اور کنالی باغ  کے لوگ مشترکہ طور استعمال کرتے ہیں اور انتظامیہ کو اِس ضمن میں مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نوجوانوں کو کھیل کو د کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کیاگیا تو یہ ممکن ہے کہ وہ منشیات کی وباء میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ وفد نے وزیر کو کشمیر یونیورسٹی کے شمالی کیمپس میں عملہ کی قلت کے بارے میں بتایااور یہ بات بھی نوٹس میں لائی کہ یہاں صرف چند ایک مضامین ہی  پڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے آئی سی ڈی ایس ورکروں کے مطالبات حل کرنے پر بھی زور دیا۔ مرکزی وزیر نے اپنی پارٹی یوتھ وفد کو بغور سنا اور یقین دلایاکہ اُن کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔