اپنی مدد آپ

سرینگر//’اپنی مدد آپ ‘کے مصداق زکورہ میں لوگوں نے خود کوچے کی مرمت کی ۔فلاح ویلفیر کمیٹی سید کالونی لین نمبر1زکورہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی باشندوں نے رضاکارانہ طور پر کوچے کے 200میڑوں کی تجدید و مرمت کی اور کسی بھی ایجنسی یا سرکاری محکمہ نے اس میں تعاون نہیں دیا ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کام کیلئے کوئی بھی رقم یا بل کسی شخص کوواگذار نہ کریں ۔