اپر کیول پنچایت میں بجلی ٹرانسفارمر خراب

کوٹرنکہ //بلاک بدھل نیو کی پنچایت اپر کیول میں بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب پڑا ہو ا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔صارفین نے بتایا کہ پنچایت کی وارڈ نمبر دو میں نصب کردہ بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ 15دنوں سے خراب پڑا ہوا ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعلقہ ملازمین و محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کو جانکاری فراہم کی گئی ہے لیکن ابھی تک ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور مرمت کے سلسلہ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔سماجی کارکن زاہد ساگر ،محمد شریف اور محمد اسلم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اب محکمہ کے آفیسران نے اب لوگوں کا فون اٹھانا ہی بند کر دیا ہے جبکہ ملازمین اپنی ڈیوٹی کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی انتہائی لاپراہی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔