تھنہ منڈی // سب ڈویڑن تھنہ منڈی سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر اپر الال میں تتہ پانی کے مقام پر ایک ایسا چشمہ موجود ہے جس کے پانی کو مقامی لوگ ’جلد کی بیماروں ‘کو ٹھیک کر نے کیلئے استعمال کرتے ہیں تاہم اس قدرتی چشمے کی تعمیر وترقی کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی کام نہیں کیا گیا ہے ۔ اپر الال تھنہ منڈی کا ایک خوبصورت اور چھوٹا سا کم آبادی اور سہولیات سے محروم گاؤں ہے جہاں پر لوگ پرانے طرزِ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اگر چہ حالات میںکچھ حد تک بہتری آئی ہے تاہم آج بھی اس پسماندہ گاوں میں پرانے زمانے کی نادر چیزیں اور پرانے طرز تعمیر کے مکانات دیکھنے کو ملیں گے۔ یہاں کے لوگوں کا بنیادی ذریعہ معاش زراعت ہے۔ زمین زرخیز ہونے کے باوجود جدید سہولیات کی فقدان کی وجہ سے کسان کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔چاروں طرف سے پہاڑوں سے گرا ہوئے گائوں میں بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں جبکہ علاقہ میں اپنی منفرد مقبولیت رکھنے والے قدرتی چشمے کے پانی کو چمڑی کی بیماروں سے نجات دلانے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ اس پانی کو پینے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گائوں میں ابھی تک بنیادی سہولیات کا کوئی بندوبست ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے مذکورہ مقبول ترین چشمے کو سیاحتی نقشے پر لایا ہی نہیں جاسکا ۔معززین نے کہاکہ بدقسمتی سے نااہل سیاست دانوں اور ارباب اختیار نے یہاں کے غریب عوام کو آج تک اندھیرے میں رکھا ہے۔ حال ہی میں علاقہ کیلئے ایک رابطہ سڑک کو بندوبست کیا گیا ہے جس سے مذکورہ قدرتی چشمہ قابل رسائی بن جائے گا ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ قدرتی چشمہ کی تعمیر وترقی کے بعد اس کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے عملی کام کیا جائے ۔
’اپر الال ‘میں ’جلد‘ کی بیمار یوں کو شفا کرنے کیلئے مقبول قدرتی چشمہ
