روم//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن کو روکنے کے لئے لاگو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔اٹلی کے وزیر اعظم زوجپے کونٹے نے ایک پریس کانفرنس میں اس فیصلہ کا اعلان کیا۔مسٹر کونٹے نے کہا‘‘ہم نے ملک میں نافذ پابندیوں کو جاری رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بہت ہی مشکل اور ضروری فیصلہ ہے جس کے لئے میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں’’۔وزیراعظم کے مطابق حکومت کے وزراء، ماہرین، مقامی انتظامیہ اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی ملک میں لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔مسٹر کونٹے نے کہا‘‘ہم موجودہ حالات میں سب کچھ نہیں کھول سکتے ، لیکن میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ اگر تین مئی سے پہلے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم ضروری اقدامات کریں گے ۔ اگرچہ 14 اپریل سے کتابوں کی دکانیں سمیت نوزائیدہ بچوں کے لئے ضروری دکانیں کھلیں گی’’۔ اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرکے 18849 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرافراد کی تعداد 147577 ہو گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ موت اٹلی میں ہوئی ہے ۔اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 570 افراد کی موت ہوئی ہے۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 28470 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔