اننت ناگ+کولگام +شوپیان //بجبہاڑہ کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایس سپیشل پولیس آفیسر پر حملہ کر کے اسکے گھر میں گھس کر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایس پی او ہلاک اور اسکی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں۔ادھر کولگام میں مدرسہ کے ایک ٹیچر کو گولیاں ماریں گئیں جبکہ شوپیان کے آہگام علاقے میںفوج اور جنگجوئوں کے درمیان شدید تصادم آرائی ہوئی۔ واقعہ میں ایک شہری مضروب ہوا۔بجبہاڑہ کے کاٹسو گائوں میں شام دیر گئے اسلحہ بردار ایس پی او مشتاق احمد شیخ ولد سنا اللہ شیخ کے گھر میں داخل ہوئے اور اس پر انداھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں مشتاق احمد موقعہ پر ہی ہلاک ہوا جبکہ اسکی اہلیہ فریدہ اختر شدید زخمی ہوئیں جسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس یہاں پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ادھر چانسر کولگام میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے سیار احمد وانی ولد منظور احمد وانی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا،اور اسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ وہ مقامی مدرسہ میں ٹیچر ہے۔اسکی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی ۔اس دوران آہگام شوپیان میں قائم 44آر آر کیمپ کی ایک گشتی پارٹی پرجنگجوئوں نے شام دیر گئے گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔اس موقعہ ویہاں شدید مظاہرے ہوئے جس کے دوران فورسز نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک شہری شاہد نذیر بٹ ساکن کراورہ زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی۔اس دوران مغل روڑ پر دوبجن کے مقام پر 44آر آر کی طرف سے بنائی گئے عارضی ہٹ نذر آتش کئے گئے۔شام کے وت ان کو آگ لگا دی گئی۔یہ عارضی ہٹ فوج اپریل سے نومبر تک یہاں بناتی ہیں۔