آگ کی ہولناک واردارت میں مکان خاکستر

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ کیشوان میں سوموار دیر رات آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنچایت سراونہ میں مشتاق احمد ولد محمد رجب کا مکان جل کر راکھ ہوا جبکہ لاکھوں روپے ملکیت کا سامان تباہ ہوا۔ اگرچہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا تاہم آگ نے پورے رہایشی مکان کو تباہ کردیا جس میں مشتاق احمد کا سب کچھ تباہ ہوگیا۔ فوج نے علاقہ میں جاکر آگ سے متاثر ہوئے شخص کی امدا کی جس میں فوج نے ضروری اشیا کی چیزیں ، مٹرس ، سلیپنگ بیگ اور ادویات و دیگر سامان شامل ہے۔ فوج نے ائندہ بھی مدد کا یقین دلایا ہے۔