Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

آگ کی وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سوپور،ترال// سوپور کے ہاتھی شاہ علاقے میں جمعہ کی شام کو آگ کی ایک واردات میں5 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ آگ ایک رہائشی مکان سے لگی اور دوسرے قریبی گھروں میں پھیل گئی جس سے کم از کم پانچ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جو محمد یوسف ڈار، محمد سبحان گنائی، غلام محمد میر، منظور احمد دھوبی اور غلام جیلانی کے تھے۔ فائر ٹینڈروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو بجھایا اور قریبی مکانوں تک مزید پھیلنے سے روک دیا۔ حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں اور املاک کے بھاری نقصان کی وجہ سے علاقہ صدمے میں ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈر تاخیر سے پہنچے تاہم محکمہ فائر سروس سوپور کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی علاقے میں آگ لگی، سوپور، سنگرمہ، رفیع آباد اور سیلو سے فائر ٹینڈرز کوموقع پر پہنچایا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ ادھر ترال کے کہلیل علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ مکان خاکستر ہوا  ہے۔ آگ جمعہ کی شام ساڑے پانچ بجے کے قریب عبد الرشید گنائی جو پیشہ سے ایک ترکھان ہے کے مکان  میں اچانک ظاہر ہوئی ہے جس نے مکان کو آناً فاناًاپنی لپیٹ میں لیا ہے اس دوران اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم مکان سے اس قدر آگ کے شعلے اٹھ رہے تھے جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس بر وقت نہیں پہنچا ہے جس کی وجہ سے مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے۔  
 

نورباغ آتشزدگان کی بازآبادکاری کیجائے: مبارک گل 

سرینگر//نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر اور سابق سپیکر مبارک گل نے نورباغ آتشزدگان کی باز آبادکاری اور معقول مالی امداد فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔ مبارک گل نے نورباغ جاکر آگ سے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔ مبارک گل نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد فراہم کی جائے۔ مبارک گل نے کہاکہ آگ سے متاثرین غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور آگ کی ہولناک واردات میں اپنا سب کچھ کھو بیٹھے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ متاثرین کی بھرپور معاونت کی جائے اور ساتھ ہی ان کے عارضی قیام و طعاوم کا بندوبست بھی کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔مبارک گل کے ہمراہ بلاک سیکریٹری عید گاہ، یوتھ لیڈر یونس مبارک گل، حلقہ صدر اور مقامی عہدیداران بھی تھے۔
 

پی ڈی پی لیڈروں کامتاثرین کے ساتھ اظہاریکجہتی 

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سینئر رہنما آسیہ نقاش، ریاستی سکریٹری عبدالحمید کوشین، سٹیٹ یوتھ سیکرٹری عارف لائیگراور سابق ضلع صدر سری نگر حاجی پرویز احمد، حلقہ انچارج عیدگاہ ڈاکٹر علی محمد وانینے ایک مشترکہ بیان میں مہاراج گنج، راجوری کدل اور نور باغ کے آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پی ڈی پیلیڈران نے سری نگر میں 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے سلسلہ وار واقعات پر تشویش ظاہر کی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد آگ متاثرین کی امداد اور آباد کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر شہر کے گنجان آباد علاقوں خصوصاً شہر کے نیچے والے علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ پی ڈی پی رہنماؤں نے خراب لائنوں اور کھمبوں کی وجہ سے بجلی کے شارٹ سرکٹ پر تشویش ظاہر کی جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?