راجوری//راجوری ضلع میں آگ کی ایک وار دات میں مویشی خانہ جل کر راکھ ہو گیا جس کی وجہ سے چھ مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے سسل کوٹ گائوں میں ایک مویشی خانے میں لگی آگ کی وجہ سے کم از کم چھ مویشی جھلس گئے ۔انہوں نے بتایا کہ راجوری تحصیل کے تحت آنے والے ڈونگی علاقہ کے سسلکوٹ گاؤں میں روپ لال ولد ملک راج کے مویشیوں کے شیڈ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دودھ دینے والوں سمیت چھ مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔آگ لگنے کے فوراً بعد ملحقہ علاقہ کے لوگ موقعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی لیکن اس دوران شیڈ مکمل طورپر تباہ ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔
آگ لگنے سے 6مویشی جھلس گئے
