نئی دہلی //یواین آئی// دہلی ہائی کورٹ نے شدید طورسے بیمار کورونا کے مریضوں کے لئے میڈیکل آکسیجن کی فراہمی میں کمی کے تعلق سے اسپتالوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ اگر کوئی افسر آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالتا ہے، تو اس شخص کو 'پھانسی کی سزادی جائے گی۔جج وپن سانگھی اورریکھاپلّی کی بنچ نے مہاراجہ اگرسین ہاسپٹل، جین پور گولڈن ہاسپٹل، بتراہاسپٹل اور سروج سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کے وکیل کی جانب سے دلائل سنتے ہوئے معاملات میں بھاری اضافہ کو 'سنامی ا قراردیا۔
آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیداکرنے والے کوپھانسی کی سزاسنائی جائیگی:ہائی کورٹ
