آڈٹ اینڈ انسپیکشنز محکمہ میں اسامیوں کی منظوری

جموں// حکومت نے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( لاوڈا ) کانام بد ل کر جموںوکشمیر لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَٹھارٹی ( ایل سی ایم اے ) رکھا ہے ۔مکانات و شہری ترقی محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے جموںوکشمیر ڈیولپمنٹ ایکٹ 1970 (1970 کا ایکٹ XIX)کے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (1) مذکورہ ایکٹ کے تمام مقاصد کے ذریعے عطا کردہ اِختیارات کے اِستعمال میں اَتھارٹی کا نام تبدیل کردیا ہے ۔ادھرسرکار نے محکمہ خزانہ کے اکاونٹس اینڈ انسپکشنز شعبہ میں54  اسامیوں کو معروض وجود میں الانے کو منظوری دی۔ فائنانشل کمشنر خزانہ(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) اتل ڈھلو کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق مختلف زمروں میں ان اسامیوں کو معروض وجود میں لایا یا۔ آرڈر کے مطابق ان اسامیوں میں5اکاونٹس آفیسر،36اسسٹنٹ اکاونٹس افسر،5اکاوٹنٹ، ایک ہیڈ اسسٹنٹ،5اکاونٹس اسسٹنٹ، ایک سنیئر اسسٹنٹ اور ایک کیشر شامل ہیں۔