ویلنگٹن// کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مذہبی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کا مخلصانہ مشورہ دے دیا. تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے کے بعد امریکی صدر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے مدد کی پیش کش کی تھی۔ اس موقع پرجیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ آپ مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کریں، مذہبی ہم آہنگی پیدا کریں. یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ واقعے میں نو پاکستانیوں کے لاپتا ہونے کی خبر آئی، جن میں سے چھ کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔