سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے سابق صدر جاوید احمد ٹینگہ کی سربراہی میں چیمبر کے ’’ امید21گروپ‘‘ نے دیگر تجارتی طبقے کے ساتھ اشتراک سے کمزور مالی طبقات کی فوری ضروریات کو دور کرنے اور ان کے مشکلات کو ممکن حد تک کم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ا س سلسلے میں انہوں نے’’ آپ تنہا نہیں‘‘ پہل کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا’’ہم امید کرتے ہیں کہ ان مشکل ایام میں معاشرے اپنی اخلاقی ذمہ داری کی حیثیت سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام افراد تک پہنچا جائے‘‘۔