ترال//ترال میں تین ہفتے قبل کتوں کے ایک حملے میں زخمی ہوئی بچی دم توڑ بیٹھی۔ مقامی آبادی نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں کتوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیاہے ۔قصبہ ترال میںتین ہفتے قبل ایک کمسن بچی 6سالہ ائمن مظفر دختر مظفر احمد بٹ ساکن ترال بالا اپنے گھر کے نزدیک کتوں کے ایک حملے میں بری طرح زخمی ہو کرپندرہ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھی ۔ مرحوم بچی کے والد مظفر احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ تین ہفتے قبل انکی بیٹی پرآوارہ کتوں نے حملہ کر کے اسی بری طرح زخمی کیا اور انہوں نے بچی کو ابتدائی طورایس ڈی ایچ ترال منتقل کیاجہاں سے ڈاکٹروں نے سرینگر منتقل کرنے کی صلاح دی ۔جس کے بعد بچی کو سرینگر کے صورہ اسپتال میں داخل کیا گیاجہاں انکے چہرے اور سر پر گہرے زخم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بچی کافوری آپریشن کیا ۔مظفر احمد نے بتایا کہ بچی کی حالت دن بدن بہتر ہونے کے بعد اسے اسپتال سے رخصت کیا گیا۔چند روز گھر میں قیام کرنے کے دوران بچی کو اچانک قے آئی جس کے بعداُسے فوری طور سرینگر منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن سرینگر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی اُس نے سونہ وارمیں توڑ دیا۔