Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آوارہ کتوں کی ہڑبونگ اورضروری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ریاست بھر میں آوارہ کتوں نے لوگوںکا جینا محال بنارکھاہے اور آئے روز بڑی تعداد میں لوگ ان کی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں تاہم نہ ہی حکام آوارہ کتوں کوٹھکانے لگانے کیلئے کوئی اقدامات کررہے ہیں اور نہ ہی ان کے زہر کاشکار بننے والے زخمیوں کووقت پر اینٹی ریبیز انجکشن ملتے ہیں۔نتیجہ کے طور پر دور دراز پہاڑی علاقوں میں ایسے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو انجکشن حاصل کرنے کیلئے سینکڑوں میل کا سفر طے کرناپڑتاہے ۔گزشتہ کچھ عرصہ سے سرحدی ضلع پونچھ میں پاگل اور آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں زبردست اضافہ ہواہے اور منڈی، سرنکوٹ اور مینڈھر میں کئی لوگ ان کا نشانہ بن گئے لیکن اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ ان لوگوں کو مقامی سطح پر اینٹی ریبیز انجکشن نہیں مل رہے ۔یہ دوائی کافی عرصہ سے سرکاری ہسپتالوں میں سپلائی ہی نہیں کی جاتی جبکہ نجی دکانوں میں بھی سٹاک ختم ہوچکاہے ۔پچھلے دنوں ایک ایک انجکشن کیلئے لوگوں کو دربدر گھومتے دیکھاگیا اور کچھ نے پونچھ سے ڈھائی سو کلو میٹر دور جموں پہنچکر یہ انجکشن کروائے تو کچھ کو پورا کورس کرنے کیلئے دوائی ملی ہی نہیں ۔اس حوالے سے حکام کاکہناہے کہ اینٹی ریبیز دوائی کی سپلائی کچھ عرصہ سے اوپر سے ہی نہیں آئی ہے اور ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ جموں میں بھی یہ دوائی نایاب بنی ہوئی ہے ،جس کا فائدہ اٹھاکر کچھ نجی ادویہ ساز مجبور لوگوں سے منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں ۔یہ مسئلہ اس لئے سنگین صورتحال اختیار کرگیاہے کیونکہ آوارہ یا پاگل کتے یا جانور کے کاٹنے کے فوراً بعد اینٹی ریبیز انجکشن لگوانا لازمی ہوتاہے نہیں تو اس کا زہر انسانی جسم میں سرایت کرنے کا احتمال رہتاہے ،جس سے متاثر ہ شخص کی صحت پر برا اثر پڑسکتاہے ۔اگر آوارہ اور پاگل کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہوتے توایسے واقعات ہی پیش نہیں آتے لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے ۔ نہ ہی ان کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کہیں پہ کام ہورہاہے اور نہ ہی دوائی فراہم ہو رہی ہے۔صورتحال کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کرکے دوائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زخمی افراد کا علاج ہوسکے اور لوگوں میں پائی جارہی تشویش ختم ہو۔یہ ایک بہت بڑی پریشانی بنی ہوئی ہے کہ شہرو دیہات میں آوارہ کتے رات کو ہی نہیں بلکہ دن کو بھی لوگوں کو اپنا نشانہ بنالیتے ہیں اور انہوں نے ہر طرف ہڑبونگ مچارکھی ہے ،جس سے انسانی آبادی میں زبردست خوف پایاجارہاہے اور جہاں والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے خوف کھاتے ہیں وہیں رات کے وقت اندھیرے میں باامر مجبوری بھی گھر سے باہر نکلنا مشکل ہورہاہے ۔ آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ لوگ گھروں اور ہوٹلوں میں بچا ہوا کھانا ایسے ہی سرراہ پھینک دیتے ہیں جو کتوں کی نشو ونما کا ایک سبب بنتا ہے۔ اس حوالے سے عام لوگوں کو سمجھدار ی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔توقع کی جانی چاہئے کہ روزانہ رونماہونے والے ان واقعات پر روک لگانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں گے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آوارہ کتوں سے انسانی جانوں کو تحفظ دیاجائے اور اینٹی ریبیز انجکشن بہر صورت ہر ایک ہسپتال میں دستیاب رکھے جائیں کیونکہ یہ انسانی زندگی کا سوال ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?