سرینگر//پیر امیڈ یکل طلاب اور بی ٹیک طلبا نے پریس کالونی سرینگرمیں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاج کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ کور ونا وائرس کی وبا کے دوران انہیں آن لائن پڑھایا گیا ہے تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیے جائیں۔ سی این ایس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی سے منسلک بی ایس سی نرسنگ اور بی ٹیک طلبا پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں ااحتجاج کر نے لگے۔ احتجاجی طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’کلاسز زوم میں، امتحان روم میں‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے طلبہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کلاسز آن لائن لی ہیں اور کرونا وائرس کی وبا کے دوران انہیں آن لائن پڑھایا گیا ہے تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیے جائیں۔ احتجاجی متعلقہ حکام سے آن لائن امتحان لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجی طالب علم نے کہا کہ پہلے امتحان لینے کے بارے میں نوٹیفکیشن نکالی گئی لیکن بعد میں کورونا کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ سے امتحانات کو موخر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک پروفیشنل کورس کر رہے ہیں انٹرنشپ کرنے کے لئے طلبا نے فیس بھی ادا کی ہے۔ان کا الزام تھا کہ انتظا میہ کو بچوں کے مستقبل کا کوئی احساس ہی نہیں ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق ہی فیصلے لیتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آن لائن پڑھائی کی اور امتحان بھی آن لائن ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام انٹرنیٹ کا بہانہ بنا کر آف لائن امتحان لینا چاہتے ہیں۔