سرینگر//بازار حصص میں سرمایہ کاروں کو متواتر طور بدلنے والی ضروریات کے مدنظر جے کے بنک فائناشنل سروسز لمیٹڈ نے جے کے بی۔ایف ایس ایل ای تینڈرنگ کے نام سے نئی موبائیل ایپلکیشن متعارف کرائی ہے ۔نئی ایپلکیشن ایکسچینج سے تسلیم شدہ ہے اور اسے آسانی کے ساتھ موبائل اور ٹیبلٹ جسے انڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم مہیا ہے،پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔سرمایہ کارووں اور ٹریڈرس کیلئے ایک دستیاب آلہ ہونے کے ناطے ،یہ ایپلکیشن اپنی نوعیت کی پہلی ایپلکیشن ہے جسے تھامسن ریائٹرس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ پلیٹ فارم سے بنایا گیا ہے ۔یہ تجارت کے موافق ہے جو معتبر ڈیٹا اور معلومات کو ایک جگہ جمع کرکے منفرد مارکیٹ منظر نامے میں معلوم فیصلہ جات کے علاوہ تجارت میں آسانی فراہم کرتا ہے۔’’ایم ڈی جے کے بی فائنانشل سروس لمیٹڈ منظور حسین نے اس حوالے سے کہاکہ صارفین کوجے کے بی ایف ایس ایل ای ٹریڈر کے ذریعے تجارت تک بروقت اور محفوظ سائی کے علاوہ فوری اور معلوماتی ٹریڈنگ کی عمل آوری کیلئے ،ہم بھارت میں اعلیٰ حصص بروکر بننا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ایپلکیشن کا مقصد بھارت میں عمومی اور ریاست جموں وکشمیر میں خصوصی طور موبائل پر اپنے صارفین کو یہ خدمات بہم پہنچا نا ہے۔ای ٹریڈر کو متعارف کرانے سے ہم نے ایک دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے جوجے کے بی ایف ایس ایل کے اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین نے سامنے رکھی تھی جو کہ عموماملک بھر یا باہر سفر کرتے رہتے ہیں ۔جے کے بی ایف ایس ایل نے پہلے ہی اس ایپلکیشن کے ذریعے ٹریڈرنگ اور سرمایہ کاری کی خدمات میسر رکھی ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے بی ایف ایس ایل اس ایپ کے ذریعے کئی فیچرز کے پہوسٹ پر کام کرتا ہے بشمول کے وائی سی عمل آوری کے جوکہ اس ایپ کو صارفین کیلئے مزید سود مند بنائے گا۔
آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری
