راجوری// آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے راجوری میں احتجاج کیا ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ ان کو ملنے والے مشاہرے میں اضافہ کیاجائے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں جو ایک ملازم کو حاصل ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ وہ کئی عرصہ سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت کو ٹس سے مس نہیں اور ان کے مطالبات تک غور تک نہیں کیاجارہا ۔ انہوںنے کہاکہ ان سے ہر ایک کام لیاجاتاہے لیکن محنت کے عوض بہت کم مشاہرہ دیاجاتاہے ۔ ان ورکروںنے کہاکہ حکومت ان کا استحصال کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کا مشاہرہ کم از کم اتنا رکھاجائے تاکہ گھریلو ضروریات پوری ہوسکیں اور کسی کے ہاتھ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے ۔ان کاکہناتھاکہ ملازمین کو سبکدوشی کے موقعہ پر کم از کم 6 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔