آنکھوں کی بینائی سے متاثربچوں کیلئے جموںمیں فلم فیسٹول

جموں// ڈائریکٹوریٹ آف سماگرا ہ شکھشا نے ریڈیو مرچی جموں کے تعاون سے قوت بینائی سے محروم بچوں کے لئے ایک فلم فیسٹول کا انعقاد کیا ۔فلم فیسٹول کا انعقاد پام آئی لینڈ مال میں کیا گیا تھا جہاں روپ نگر جموں میں قائم بلائنڈ سکول کے بچے موجود تھے۔اس موقعہ پر سیکرٹری سکولی تعلیم اجیت کمار ساہو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے جسمانی طور خاص بچوں کے لئے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے پر زور دیا۔ڈائریکٹر سماگر اہ شکھشا ڈاکٹر ارون منہاس ، سٹیٹ کاڈی نیٹر سماگراہ شکھشا ڈاکٹر رویندر جانگرال اور دیگر عہدہ دار بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔جموں سنسکرتی سکول نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔