سرینگر// آ ل انڈیا راہل گاندھی ایسو سی ایشن نے دفعہ35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کیخلاف پریس کالونی لالچوک میں احتجاج کیا ہے۔ پریس کالونی میں آ ل انڈیا راہل گاندھی ایسو سی ایشن کے اہتمام سے ایک احتجاج کیا گیا جس میں ریاستی صدر پیرزادہ محمد شفیع کے علاوہ نداخان مہلا صدر، شبیر شاہ آ رگنائز راور دیگر بلاک وضلع صدور موجود تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ریاست کی خصوصی پوزیشن، دفعہ35A اور دفعہ370 کے دفاع کے نعرے درج تھے ۔ پیرزادہ محمد شفیع احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ35Aپر حملہ ریاست کی شناخت اور انفرادیت پر حملہ ہے اور ریاست کی پہچان، انفرادیت اور اجتماعیت کیخلاف ہورہی سازشوں کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ہی جموں وکشمیر کو ایک منفرد شناخت حاصل ہوئی اور ہم کسی کو بھی طوراس پہنچان اور سیاسی حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے کی اجازت نہیں دیںگے ۔دفعہ370 جو جموں کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرتا ہے لہذا ریاست کے ہر ایک پشتینی باشندے کو اتحاد و اتفاق سے کام لینے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ دفعہ35Aاور دفعہ370کیخلاف ہورہی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ یہ دفعات جموں وکشمیر کی پہچان، الگ آئین اور الگ جھنڈے کو آئین ہند میں تحفظ فراہم کرتی ہیں اور ان دفعات کا محافظ بن کر دفاع کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔