سرینگر//سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اورانسٹچیوشن آف انجینئرس ،انڈیا (آئی ای آئی) جے اینڈ کے سٹیٹ سینٹر کے اشتراک سے سونہ وار باغ میں آفات سماوی سے مقابلہ کرنے کی تیاریوں پر ایک روزہ پروگرام منعقد کیا۔ڈائریکٹر صنعت وحرفت کشمیر محمود احمد شاہ نے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منییجمنٹ اورچیرمین آئی ای آئی عامر علی کی موجودگی میں پروگرام کا افتتاح کیا۔جے اینڈ کے مونٹینیرینگ اینڈ ہائیکنگ کلب اورکلپ ہینگر س ایشیأ کے نمائندوں کو پروگرام کے دوران تربیت فراہم کی گئی۔شرکأ کو پروگرام میں شریک ہونے پر اسناد سے نوازا گیا۔