آسٹریلیا کا دورۂ نیوزی لینڈ منسوخ

ملبورن/آسٹریلیا کا تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے مارچ میں ہونے والا نیوزی لینڈ کا دورہ رد کردیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔ نیوزی لینڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس آسٹریلیائی ٹیم کے کوارنٹین کے بندوبست کے لئے جگہ نہیں ہے ۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈوں نے آپسی رضامندی سے اس دورے کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تین میچوں کی یہ ٹوئنٹی 20سیریز مارچ کے وسط نیپئر میں کھیلی جانی تھی۔  خیال رہے کہ آسٹریلیا کے اس دورے کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت اپنے پڑوسی ملک آسٹریلیا کے شہریوں کے لیے قرنطینہ ضابطوں میں نرمی کرے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس وجہ سے ، آسٹریلیا نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف چار محدود اوورز کے میچز منسوخ کر دیے ہیں، جو 30 جنوری سے شروع ہونے والے تھے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے اس بارے میں کہا کہ سرحدی پابندیوں کی وجہ سے اس دورے کو رد کرنا تقریباً لازمی ہوگیا تھا۔ جب ہم نے یہ دورہ مقرر کیا تھا تب ہمیں امید تھی کہ شرائط پورا کرنے والے لوگوں کے لئے ٹرانس تسمان بارڈر کھل جائیں گے ، لیکن کورونا کے اومیکرون ویریئرنٹ کی وجہ سے سب کچھ بدل گیا اور اب یہ دورہ ممکن نہیں ہے ۔ یہ بہت مایوس کن ہے ۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ 2022 پر حالانکہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو مارچ-اپریل میں نیوزی لینڈ میں منعقد ہونا ہے ۔ ساتھ ہی آسٹریلیا کے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کے بعد 25 مارچ کو نیدرلینڈز کا نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جو تورنگا کے بے اوول میں ہونا تھا ،اب نیپئر میں کھیلا جائے گا۔(یواین آئی)