آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 236 رن پر6 وکٹ گنوا دئے

سڈنی/ ہندوستان کی پہلی اننگز کے اسکور 622 کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 236 رن پر چھ وکٹ گنوا دئے ہیں اور وہ فالوآن بچانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔سڈنی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے 16.3 اوورس پہلے ہی ختم ہوگیا۔ ہندوستان کی پہلی اننگز کے اسکور 622 کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 236 رن پر چھ وکٹ گنوا دئے ہیں اور وہ فالوآن بچانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ ہندوستان اب بھی آسٹریلیا سے 386 رن آگے ہے اور چوتھے دن وہ آسٹریلیا کو جلد آوٹ کرنے کے ارادے سے اترے گا۔ادھر نائب کپتان رہانے کو ایک شاندار کیچ نے سب کا ہیرو بنادیا ہے۔ رہانے نے ایک حیرت انگیز کیچ پکڑا۔ دراصل آسٹریلیائی اننگز کے 52 ویں اوورس میں رہانے نے محمد سمیع کی گیند پر مارنس لبوشان کا شارٹ مڈوکیٹ پر بہترین کیچ پکڑا۔ یہ سمیع کے 13 ویں اوورس اور آسٹریلیائی اننگز کے 52 ویں اوورس کی چوتھی گیند تھی۔کیچ کے بعد نہ صرف ٹیم انڈیا کا جشن قابل دید تھا بلکہ کمنٹیٹر بھی ان کی تعریف کرنے میں لگ گئے جبکہ دیکھتے دیکھتے رہانے ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگے اور ان کے مداح نے انہیں خاص انداز میں سلام پیش کیا۔