سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران بی جے پی کا ایک کارکن ممکنہ طور پر پانی نہ ملنے کی وجہ سے بیہوش ہوگیا۔وزیر اعظم ہفتہ کو آسام کے تامول پور میں ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے دوران بی جے پی کا ایک کارکن ممکنہ طور پر پانی نہ مل پانے کی وجہ سے بیہوش ہوگیا۔مودی نے جیسے ہی دیکھا تو انہوں نے اسٹیج سے وزیر اعظم دفتر کی میڈیکل ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ کارکن کے پاس پہنچے اور فوراً ان کی مدد کیجئے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ این ڈی اے کی ڈبل انجن سرکار نے گزشتہ پانچ سالوں میں آسام کے لوگوں کو دوہرا فائدہ دیا ہے۔ ترقی ہورہی ہے ، خواتین کیلئے زندگی آسان ہورہی ہے اور نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاسی تجربہ کی بنیاد پراور عوام کے آشیرواد کی طاقت پر میں کہتا ہوں کہ آسام میں ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں نے این ڈی اے سرکار کو بنانا طے کرلیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آسام کی پہچان کی بار بار بے حرمتی کرنے والے لوگ یہاں کے عوام کو برداشت نہیں ہیں۔ آسام کے لوگ ترقی ، استحکام ، امن ، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے ساتھ ہیں۔سی این آئی