بھدرواہ //راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد و سابقہ وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بدھ کے روز بھدرواہ کا دورہ کیا۔اپنے نجی دورے کے دوران انہوں نے اپنی پھو پھی بیگم فاطمہ آزاد کے رسم چہارم میں شرکت کی،جن کا انتقال گذشتہ روز قلیل علالت کے بعد ہوا تھا ۔ آزاد بعد دوپہر کو بھدرواہ پہنچے اور تقریباً2 گھنٹے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گُذارے۔انہوں نے قبرستان پر جا کر پھوپھی کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی میں شرکت بھی کی۔انکے ہمراہ سابقہ وزراء غلام محمد سروڑی، عبدالمجید وانی ،ایم ایل سی نریش کمار گپتا اور پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اسلم گونی بھی تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیگم فاطمہ آزاد کا انتقال 6جنوری کو قلیل علالت کے بعد ہوا تھا اور انکی میت کو ا ن کے آبائی قبرستان موضع چکہ، بھدرواہ میں دفنایا گیا ۔ مختلف طبقہ کے لوگوں نے انکی موت پر تعزیت کی ہے۔